جمعہ, فروری 6, 2026
انٹرنیشنلچین اور روس کے تعلیمی سال شعبہ تعلیم میں تعاون کو فروغ...

چین اور روس کے تعلیمی سال شعبہ تعلیم میں تعاون کو فروغ دیں گے، چینی سفیر

ماسکو (شِنہوا) روس میں چینی سفیر ژانگ یان ہوئی نے کہا ہے کہ چین اور روس  کےتعلیمی سال دو طرفہ تعلیمی اور عوامی تعلقات کو مستحکم کریں گے۔

روس میں بہار میلے کی ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان نہ صرف علم کے طلبگار ہیں بلکہ ہماری دوستی کے وارث بھی ہیں، جو چین اور روس تعلقات کے مستقبل کی نمائندگی کرتے ہیں اور دونوں ممالک کی ترقی کی امید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین  تعلیمی تعاون کو وسیع تر شعبوں میں وسعت دینے اور اسے اعلیٰ سطح تک لے جانے کے لئے روس کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

روس کے نائب وزیر سائنس و اعلیٰ تعلیم کونستانتیان موگی لیوسکی نے کہا کہ روس اور چین وسیع تر شعبوں میں تعاون کو گہرا کر رہے ہیں، جن میں تعلیم سے لے کر بڑے پیمانے پر سائنسی تحقیقی اشتراک بھی  شامل ہے۔

لومونوسوف ماسکو سٹیٹ یونیورسٹی کے فیکلٹی آف مکینکس اور ریاضی کے پروفیسر الیگزینڈر ماتاسوف نے کہا کہ چین اور روس کا تعلیمی تعاون مثبت نتائج دے چکا ہے، یہ اساتذہ اور طلبہ کے درمیان تبادلے کو مزید فروغ دے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!