جمعہ, فروری 6, 2026
پاکستانایف آئی اے کی کارروائی، 9 انسانی سمگلر گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی، 9 انسانی سمگلر گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے 9 انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ کارروائیاں اسلام آباد سمیت گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں کی گئیں۔

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر محمد بن اشرف نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان نے معصوم شہریوں کو یورپ اور کینیڈا بھیجنے کا جھانسہ دیکر بھاری رقم ہتھیائی تھی جس پر متاثرہ شہریوں نے ان کیخلاف مقدمات درج کرائے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی نے بتایا کہ ملزمان نے شہریوں سے 4کروڑ روپے سے زائد رقم ہتھیائی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!