جمعہ, فروری 6, 2026
پاکستانڈاکٹر نیاز احمد کی چیئرمین ایچ ای سی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

ڈاکٹر نیاز احمد کی چیئرمین ایچ ای سی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کی چیئرمین ہائر ایجوکیشن تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، انکی تقرری 2سال کیلئے کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین ہائر ایجوکیشن تقرری کیلئے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول کی سربراہی میں قائم تلاش کمیٹی نے میرٹ پر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، ڈاکٹر محمد علی شاہ اور ڈاکٹر نیاز احمد کے نام ڈیڑھ ماہ قبل وزیراعظم کو بھیجے تھے جس میں وزیراعظم نے ڈاکٹر نیاز احمد کے نام کی بطور چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن منظوری دی تھی، اس طرح 7 ماہ بعد چیئرمین کی تقرری کا عمل مکمل ہوا اور کمیشن سے ایڈہاک ازم کا خاتمہ ہوا۔

ڈاکٹر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد 1962 میں ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے، وہ تعلیمی میدان کے ایک ممتاز رہنماء اور محقق ہیں، 2018 میں پنجاب یونیورسٹی کے پہلے مستقل وائس چانسلر مقرر ہوئے، انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے کیمیکل انجینئرنگ میں بی ایس سی اور یونیورسٹی آف لیڈز سے ماحولیاتی مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی مکمل کی ہے۔

ڈاکٹر نیاز احمد کی قیادت میں یونیورسٹی نے مالیاتی اصلاحات، تحقیقاتی و تدریسی مراکز کے قیام، ملازمین کی ترقی اور بین الاقوامی ساکھ میں بہتری جیسے اقدامات کئے، تحقیق کو فروغ دیا، انہیں خصوصی بچوں کی تعلیم کی حوصلہ افزائی کی اور حکومت کی جانب سے ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

2023 میں ڈاکٹر نیاز احمد کو قائد اعظم یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا جہاں انہوں نے تعلیمی معیار اور انتظامی اصلاحات کو آگے بڑھایا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!