جمعہ, فروری 6, 2026
پاکستانعمران خان ملک کے معزز شہری، حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی...

عمران خان ملک کے معزز شہری، حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، ملاقات فیملی کا حق ہے، راجہ ناصر عباس

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے معزز شہری، حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، ملاقات فیملی کا حق ہے، سیاستدانوں کو سیاست سے محروم کرنا اور بیان دینے سے روکنا ظلم ہے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق ہمارے سخت تحفظات ہیں، پہلے کہا گیا بانی بیمار ہی نہیں ہیں، پھر علاج کیلئے ہسپتال لے جایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کے معزز شہری ہیں، ان کے کچھ حقوق ہیں جن کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے کیا ہو جائے گا؟ کسی سے نہ ڈریں ملاقات فیملی کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ایک سیاستدان کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے نہیں دیا گیا تھا؟۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 8فروری کو پرامن احتجاج کرنا ہے، ہم نے تو نہیں کہا زبردستی ٹریفک یا دکانیں بند کرائینگے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا پولیس کو پرامن مظاہرین کو ڈنڈے مارنے اور تھانوں میں بند کرنے کا حق ہے؟، حکومت سے پہلے بھی ہم نے سوال کیا کوئی جواب نہیں آیا، پارلیمنٹ کو غیر متعلقہ کر دیاگیا ہے، یہ عقلمندانہ کام نہیں، ہمیں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ چلے جائیں۔

راجہ ناصر عباس نے کہا کہ سیاستدانوں کو سیاست سے محروم کرنا اور بیان دینے سے روکنا ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کیساتھ بھی ایسا ہوتا تو میں ان کے حق میں بھی بولتا، چیئرمین حکومت کو حکم کریں کہ ایوان کو غیر متعلقہ نہ کیا جائے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!