جمعہ, فروری 6, 2026
پاکستاناسلام آباد، ترلائی کی امام بارگاہ میں خود کش دھماکہ، 31 نمازی...

اسلام آباد، ترلائی کی امام بارگاہ میں خود کش دھماکہ، 31 نمازی شہید، 169 زخمی

اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ و مسجد خدیجتہ الکبری میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 31 نمازی شہید اور 169 زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق نماز جمعہ کے دوران ایک مشکوک شخص کو مسجد میں داخلے سے روکا گیا اس دوران اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے مطابق دھماکے سے 31 نمازی شہید اور 169 زخمی ہوگئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری و ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اورپمز، پولی کلینک اور سی ڈی اے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے مریضوں کو منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز کو مختلف ہسپتالوں میں زخمیوں کے علاج و معالجے کی نگرانی کیلئے تعینات کیا گیا ہے، دھماکے کے بعد پولیس و قانون نافذ کرنیوالے اداروں علاقے کو سیل کردیا جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے جگہ کا معائنہ شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے بعد جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر تے ہوئے حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید نوعیت کا تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

حکام کے مطابق خودکش حملہ آور کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!