جمعہ, فروری 6, 2026
تازہ ترینپاکستان مضبوط ٹیم، ہرانا مشکل، ہم نے اچھا کھیل پیش کرنا ہے،...

پاکستان مضبوط ٹیم، ہرانا مشکل، ہم نے اچھا کھیل پیش کرنا ہے، میکس او ڈاوڈ

نیدرلینڈز کے بیٹسمین میکس او ڈاوڈ نے کہا ہے ہمیں اندازہ ہے کہ پاکستان کو ہرانا مشکل ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں پریس کانفرس میں میکس او ڈاوڈ نے کہا کہ ماضی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کارکردگی میں اتار چڑھاؤ رہا ہے، ورلڈ کپ کیلئے تیاری مکمل ہے اور ہمارے کھلاڑیوں نے سری لنکا کی کنڈیشنز کیلئے مختلف وینیوز پر ٹریننگ کی ہے۔

میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا پاکستان مضبوط ٹیم ہے ہمیں اندازہ ہے کہ پاکستان کو ہرانا مشکل ہے اور ہم نے ایک مضبوط ٹیم کیخلاف اچھا کھیل پیش کرنا ہے۔

میکس او ڈاوڈ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے میچ کا بائیکاٹ کیا ہے، یہ ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے، ہمارا فوکس اپنے کھیل پر ہے کہ ہم نے اچھا کھیلنا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!