جمعہ, فروری 6, 2026
پاکستانسہیل آفریدی کا پولیس کو سیاست میں نہ گھسیٹنے کا مطالبہ

سہیل آفریدی کا پولیس کو سیاست میں نہ گھسیٹنے کا مطالبہ

وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پولیس کو سیاست میں نہ گھسیٹنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ ہماری کان اور آنکھ ہیں، فورس کو جدید سہولتوں سے آراستہ کر رہے ہیں، ضم اضلاع سمیت پورے صوبے میں جلد سیف سٹی منصوبے شروع کرینگے۔

جاری بیان میں سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق کام کر رہے ہیں، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے، غلط پالیسیوں کی وجہ سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا، ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس 22سال سے قربانیاں دیں اور اب بھی دے رہی ہے، ہماری پولیس کی بے توقیری کی گئی، تاہم ہم جو کر رہے ہیں صدقِ دل سے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس پر 9مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے انہوں نے کہا کہ پولیس نے جو مانگا میں نے انکار نہیں کیا، سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ ہماری کان اور آنکھ ہیں، انہیں جدید سہولتوں سے آراستہ کر رہے ہیں، سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ میں نئی بھرتیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پشاور پراجیکٹ کا جلد افتتاح ہوگا، ضم اضلاع سمیت پورے صوبے میں سیف سٹی شروع کرنے جا رہے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!