جمعہ, فروری 6, 2026
انٹرنیشنلبحرالکاہل میں ایک اور مبینہ منشیات بردار کشتی پر امریکی حملہ، 2...

بحرالکاہل میں ایک اور مبینہ منشیات بردار کشتی پر امریکی حملہ، 2 افراد ہلاک

واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ کی جنوبی کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے مشرقی بحرالکاہل میں ایک اور مبینہ منشیات بردار کشتی کو نشانہ بنایا ہے۔

کمانڈ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ خفیہ اطلاع سے تصدیق ہوئی کہ یہ کشتی مشرقی بحرالکاہل میں منشیات کی سمگلنگ کےمعروف راستے پر سفر کر رہی تھی اور منشیات سمگلنگ کی کارروائیوں میں ملوث تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حملے میں منشیات کی سمگلنگ میں ملوث 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!