بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ انہیں ممبئی یونیورسٹی کے اردو ڈیپارٹمنٹ کے ایونٹ سے آخری لمحے میں بلاوجہ نکال دیا گیا، کوئی وضاحت دی گئی اور نہ ہی مجھ سے معافی مانگی گئی۔
نصیرالدین شاہ نے غیر ملکی اخبار میں لکھا کہ یہ تجربہ ان کیلئے بہت ہی توہین آمیز اور مایوس کن تھا کیونکہ وہ طلبہ سے بات چیت کیلئے بہت پرجوش تھے، یونیورسٹی نے سامعین کو بتایا کہ انہوں نے ایونٹ میں شرکت کرنے سے انکار کیا ہے جبکہ حقیقت میں انہیں ایونٹ سے بغیر کسی وجہ کے نکال دیا گیا، اگر کسی افسر کا خیال ہے کہ میں اپنے ملک کیخلاف باتیں کرتا ہوں تو میں اسے چیلنج کرتا ہوں کہ وہ صرف ایک مثال پیش کرے۔




