جمعہ, فروری 6, 2026
انٹرٹینمنٹایشوریا رائے کا ابھیشک کو سالگرہ پر محبت بھرا پیغام، طلاق کی...

ایشوریا رائے کا ابھیشک کو سالگرہ پر محبت بھرا پیغام، طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں

بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ ایشوریا رائے نے شوہر ابھیشک کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام دیا ہے جس کے بعد طلاق کے حوالے سے گردش کرنیوالی تمام افواہیں دم توڑگئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایشوریا رائے نے ابھیشک بچن کی 50ویں سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام دیا، انہوں نے ابھیشک کے بچپن کی تصور اور پیار بھرے ایموجیز کیساتھ لکھا کہ پیارے بے بی-پاپا کو 50سالگرہ مبارک، ڈھیر سارا پیار، سکون، خوشیاں، دلی سکون اور بہترین صحت کیساتھ خوش رہیں اور محبت کیساتھ چمکتے رہیں۔

ایشوریا رائے کے مداحوں نے انکے پیغام کو سراہا اور اسکو ایک ایسے وقت میں جب جوڑے کے طلاق کی افواہیں زیرگردش ہیں، دل سے مبارکباد قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے جہاں خوشی کا اظہار کیا وہی ابھیشک بچن کی ادھوری تصویر جاری کرنے پر لکھا کہ صرف آنکھیں کیوں، کسی نے لکھا کہ ایشوریا رائے نے غلطی سے ادھوری تصویر پوسٹ کی ہے۔

کئی مداحوں نے لکھا کہ پرفیکٹ جوڑا ہے، یہ حقیقی پیار چھلک رہا ہے اور ان کیلئے دعائیں دیں۔

سابق مس ورلڈ کے مداحوں نے ابھیشک بچن کو بھی 50ویں سالگرہ کی مبارکباد دی اور ایشوریا کے پیغام کو دل کو چھولینے والا قرار دیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!