بالی ووڈ سٹارز اکشے کمار، گووندا اور پریش راول کی کامیڈی سے بھرپور فلم بھاگم بھاگ کے سیکوئل کی تیاری جاری ہیں مگر 18سال بعد بننے والی سیکوئل سے گووندا کی چھٹی کردی گئی ہے اور انکی جگہ اب منوج باجپائی اہم کردار میں دکھائی دینگے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار اور پاریش راوال فلم بھاگم بھاگ 2 میں دکھائی دینگے تاہم گووندا کا کردار منوج باجپائی ادا کرینگے، رپورٹ میں یہ بھی تصدیق کی گئی ہے کہ فلم میں ایک نئی کہانی شامل ہوگی جس میں مزاحیہ صورتحال دیکھنے والوں کیلئے مزید الجھن پیدا کریں گی، فلم کی پروڈکشن کا شیڈول اگلے ماہ ممبئی میں شروع ہوگا۔
ادھر سوشل میڈیا صارفین نے فلم کی کاسٹ کی تبدیلی پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ اگر بھاگم بھاگ بن رہی ہے، تو گووندا کو واپس آنا چاہئے تھا، ایک اور نے لکھا کہ منوج باجپائی کبھی بھی اس طرح مزاح نہیں کرسکتے جیسا گووندا کرتا تھا، اداکار کو واپس لانے کی درخواست کرنی چاہئے تھی، ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ گووندا کی غیر موجودگی میں یہ ایک فلاپ فلم ثابت ہوگی۔




