وزیراعظم شہباز شریف نے اورکزئی اور خیبر میں 24 بھارتی حمایت یافتہ خوارج جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری اپنی قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔




