اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینکینیا کے ریلوے ملازمین کی چین کے نئے سال کی تقریبات میں...

کینیا کے ریلوے ملازمین کی چین کے نئے سال کی تقریبات میں شرکت

افریقہ سٹار ریلوے آپریشن کمپنی (ایفرسٹار) کے کینیا سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے اپنے چینی ساتھیوں کے ساتھ مل کرچین کے نئے سال کا جشن منایا ہے۔ایفرسٹار کمپنی چین کے تیارکردہ اسٹینڈرڈ گیج ریلوے کو چلاتی ہے۔

انہوں نے ڈمپلنگز اور میٹھے چاول کے گولے بنائے اور چینی حرف ’’فو‘‘بھی تحریر کیا جس کا مطلب ’برکت ‘ہے ۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): جوائس، ایفرسٹار ملازمہ

’’ ہم اس کو ادارے کی سطح پر ایک ساتھ منا رہے ہیں ۔ اس طرح ہم اس ثقافت کو شیئر کر سکتے ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ونی جمتائی، ایفرسٹار ملازمہ

’’ ہم آج چین کے نئے سال کا جشن چینی  افراد کے ساتھ   منانے یہاں آئے ہیں۔ ہم حقیقت میں اس بات پر بہت خوش ہیں۔اور ہم انہیں کینیا میں نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): ریتا کوریر، ایفرسٹار ملازمہ کی بیٹی

’’ میں خوش ہوں کہ میری والدہ یہاں کام کرتی ہیں۔ میں چین کے جشن میں حصہ لے کر خوشی محسوس کر رہی ہوں۔‘‘

نیروبی سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!