اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین آن لائن جوا اور فراڈ کے خلاف متعلقہ ممالک سے مل...

چین آن لائن جوا اور فراڈ کے خلاف متعلقہ ممالک سے مل کر مزید کارروائی کرےگا، وزارت خارجہ

چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے کن منگ چھانگ شوئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چینی پولیس اہلکار جرائم پیشہ افراد کو لیکر جہاز سے اتر رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے کہا ہے کہ چین آن لائن جوا اور ٹیلی کام فراڈ کے خلاف کارروائی کے لئے قانون کے نفاذ میں متعلقہ ممالک کے ساتھ تعاون میں اضافہ کرےگا۔

ترجمان لِن جیان نے یہ بات معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ-میانمار سرحد پر سرحد پار ٹیلی کام فراڈ اور دیگر گھناؤنے جرائم کے حالیہ سلسلے کے باعث چین ان کارروائیوں کو بہت اہمیت دیتا ہے اور متعلقہ ممالک سے مشاورت کے ذریعے مشترکہ طور پر حل تلاش کرنے کی مسلسل کوشش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین متعلقہ ملک کی جانب سے کئے گئے ٹھوس اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو بڑھانے، آن لائن جوا اور ٹیلی کام فراڈ کے خلاف کارروائی، بیرون ملک چینی شہریوں اور ان کے قانونی حقوق و مفادات کے تحفظ اور چین و متعلقہ ممالک کے مابین سرحد پار تبادلوں کو معمول پر رکھنے کے لئے تھائی لینڈ اور دیگر ممالک کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!