اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریننسان نے ہونڈا کے ساتھ انضمام کے مذاکرات ختم کردیئے

نسان نے ہونڈا کے ساتھ انضمام کے مذاکرات ختم کردیئے

جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہونڈا ڈیلر کو دیکھا جاسکتا ہے-(شِنہوا)

ٹوکیو(شِنہوا)نسان موٹر کمپنی نے باضابطہ طور پر ہونڈا موٹر کمپنی کو انضمام سے متعلق مذاکرات ختم کرنے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی دنیا کا تیسرا سب سے بڑا گاڑیاں بنانے والا گروپ بنانے کے لئے تنظیم نو کی کوشش کا بھی خاتمہ ہوگیا ہے۔

نسان کے سی ای او ماکوتو اوچیڈا نے جمعرات کو ٹوکیو میں ایک ملاقات کے دوران ہونڈا کے سی ای او توشی ہیرو میبی کو اس فیصلے سے آگاہ کیا۔

یہ فیصلہ بدھ کے روز ہونے والے نسان کے بورڈ اجلاس کے بعد کیا گیا ہے جس میں کمپنی نے دسمبر 2024 میں دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) سے دستبرداری سے توثیق کی تھی۔

انضمام کی بات چیت ابتدائی طور پر ایک ہولڈنگ کمپنی بنانے پر مرکوز تھی جو دونوں برانڈز کی نگرانی کرے گی تاہم حصہ داری کے معاملے پر بات چیت تعطل کا شکار ہوگئی۔ ہونڈا نے نسان کو اپنا ذیلی ادارہ بنانے کی تجویز دی جس سے تناؤ میں اضافہ ہوا اور نسان نے اس تجویز کی سخت مخالفت کی۔

توقع ہے کہ فروری کے وسط تک کمپنیاں انضمام کی تفصیلات پر فیصلہ کریں گی تاہم ان کے انضمام کی حکمت عملی میں بڑھتے ہوئے اختلافات کی وجہ سے حتمی معاہدے تک پہنچنے کا امکان غیریقینی صورتحال سے دوچار ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ہونڈا اپنی تنظیم نو کی کوششوں کو تیز کرنے کے لئے نسان پر زور دے رہا ہے۔ نومبر میں نسان نے اپریل تا ستمبر مدت کے خالص منافع میں 90 فیصد سے زیادہ کمی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے دنیا بھر میں 9 ہزار سے زائد ملازمتیں ختم کرنے اور اپنی عالمی پیداواری صلاحیت میں 20 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!