اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی سائنسدان کو کلینیکل اسٹروک میں بہترین کارکردگی پر اعزاز سے نواز...

چینی سائنسدان کو کلینیکل اسٹروک میں بہترین کارکردگی پر اعزاز سے نواز دیا گیا

چینی کلینیکل سائنسدان وانگ یانگ جن امریکہ کے لاس اینجلس میں منعقدہ 2025 بین الاقوامی اسٹروک کانفرنس  (آئی ایس سی)سے کلیدی خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

لاس اینجلس (شِنہوا) چین کے کلینیکل سائنسدان وانگ یانگ جن کو لاس اینجلس میں منعقدہ 2025 بین الاقوامی اسٹروک کانفرنس(آئی ایس سی)میں کلینیکل اسٹروک میں بہترین کارکردگی پر ولیم ایم. فین برگ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

امریکن اسٹروک ایسوسی ایشن کی جانب سے قائم کیے جانےوالے فین برگ ایوارڈ کا نام مرحوم ولیم ایم. فین برگ کے نام پر رکھا گیا ہے جو ایک ممتاز اسٹروک کلینیکل ماہر اور محقق تھے،انہوں نے اسٹروک کی وجوہات کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

بیجنگ تھیان تن اسپتال کے صدر اور چینی اسٹروک ایسوسی ایشن کے صدر وانگ اس ایوارڈ کو حاصل کرنے والے پہلے ایشیائی سائنسدان ہیں جنہیں اسٹروک کی کلینیکل تحقیق اور علاج کے حوالے سے اہم کردار ادا کرنے کے اعتراف میں یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وانگ نے کہا کہ گزشتہ30 سالوں میں ان کی کلینیکل سائنسدانوں کی ٹیم نے 12 اہم شواہد پیش کیے ہیں جنہوں نے کلینیکل گائیڈلائنز اور کلینیکل مشق میں تبدیلی کی ہے۔ یہ انجیکشن کے ذریعے خون کے جمنے کے علاج (انٹراوینس تھرومبولائسس) کو متعدد ایجنٹ کے اختیارات کے دور میں اور دیر سے علاج کے مواقع کی سمت میں لے آیا ہے۔

انہوں  نے کہایہ بہت خوشی کی بات ہے کہ ہماری ٹیم نے اسکیمک اسٹروک کے لیے انٹراوینس تھرامبولیٹک تھراپی کے شواہد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!