اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے شمال مغرب میں واقع کیفے میں معذوری کا شکار افراد...

چین کے شمال مغرب میں واقع کیفے میں معذوری کا شکار افراد کو مواقع کی فراہمی

چین کے شمال مغربی صوبے چھنگ ہائی کے دارالحکومت شی ننگ میں ذہنی معذوری کی شکار خاتون کیفے میں کام کرتے ہوئے-(شِنہوا)

شی ننگ(شِنہوا)امیریکانو کی پیالی تیار کرتے ہوئے کافی بار میں کام کرنے والا 20 سالہ ژینگ ہانگ عدم اعتمادی کے باعث کانپنے لگتا یا رک جاتا۔مگر اس کے باوجود اسے انتظار کرتے ہوئے صارفین سے بیزاری نہیں بلکہ گرمجوش مسکراہٹیں اور حوصلہ افزا الفاظ موصول ہوتے ہیں۔

ژینگ چین کے شمال مغربی صوبے چھنگ ہائی کے دارالحکومت شی ننگ کے کیفے میں کام کرتا ہے۔اس کیفے میں ذہنی معذوریوں کا شکار افراد کو روزگار دیا جاتا ہے۔ رعشے کا شکار نوجوان ژینگ کو کافی کا کپ بنانے میں ہر اقدام یاد کرنے میں تقریباً 2 ماہ لگے۔

ژینگ کے ساتھ اس کے سرپرست ماہر یوآن ژی پینگ کھڑا ہے۔یوآن نے بتایا کہ زیر تربیت عام افراد کے برعکس ژینگ کو مستقل پریکٹس اور مسلسل بات چیت درکار ہوتی ہے۔ سکھانے کا عمل سست رفتاری اور مزید حوصلہ مند حکمت عملی پر مشتمل ہوتا ہے۔

جون 2023 میں کیفے کھولنے والی 37 سالہ وانگ جنگ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہمیشہ خاموش رہتے ہیں مگر حوصلہ افزائی اور تجاویز کے ساتھ ساتھ اپنی پیشرفت کو بھی سمجھتے ہیں۔

وانگ کا پہلی مرتبہ 15 سال قبل ذہنی معذوری کا شکار افراد سے سامنا ہوا جب ایک تعلیمی ادارے میں پڑھاتے ہوئے اس کی ملاقات رعشے کا شکار بچے سے ہوئی۔ مزید ضرورت مند خاندانوں کی مدد کے جذبے کی جستجو میں وہ خصوصی تعلیم کے میدان میں آگئی۔

2013 میں وانگ نے عوامی بہبود کی تنظیم قائم کی جو ذہنی معذوری کا شکار بچوں اور نوجوانوں کو خصوصی تعلیم دینے اور ان کی بحالی کی تربیت کے لئے وقف ہے۔ کئی سال کے دوران اس تنظیم نے 500 سے زائد بچوں کی بحالی کی تربیت میں مدد کی۔

کیفےمیں ذہنی معذوریوں کا شکار 10 ملازمین ہیں۔ انہیں سرپرستوں کی جانب سے بحالی کی پیشہ ورانہ تربیت دی جاتی ہے۔ انہیں کافی تیار کرنے،صفائی ستھرائی کے انتظام اور آرڈر پہنچانے سمیت ان کی صلاحیتوں کے مطابق کام سونپے جاتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!