اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلجنوری 2025 عالمی سطح پر سب سے زیادہ گرم مہینہ رہا، کوپرنیکس

جنوری 2025 عالمی سطح پر سب سے زیادہ گرم مہینہ رہا، کوپرنیکس

آذربائیجان کے باکو میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی  سے متعلق فریم ورک کنونشن کے 29 ویں اجلاس کے مقام کا بیرونی منظر۔(شِنہوا)

برسلز (شِنہوا) جنوری 2025 عالمی سطح پر سب سے زیادہ گرم مہینہ ریکارڈ ہوا ہے جس میں اوسط سطح کا درجہ حرارت 1991-2000 کے جنوری کے اوسط سے 0.79 ڈگری  زیادہ تھا۔

یورپی یونین کی مالی امداد سے چلنے والی کوپرنیکس موسمیاتی تبدیلی سروس(سی 3ایس) نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں  بتایا کہ اس کا درجہ حرارت قبل از صنعتی سطح سے 1.75 ڈگری زیادہ تھا جبکہ یورپی سرزمین پر اوسط درجہ حرارت 1991-2000 کے جنوری کے اوسط سے 2.51 ڈگری زیادہ تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپ کے باہر درجہ حرارت شمال مشرقی اور شمال مغربی کینیڈا، الاسکا اور سائبریا میں اوسط سے زیادہ رہا۔ یہ جنوبی امریکہ کے جنوبی حصے، افریقہ اور آسٹریلیا اور انٹارکٹیکا کے زیادہ تر حصوں میں بھی اوسط سے زیادہ رہا۔

60 ڈگری شمال اور 60 ڈگری جنوب کے درمیان اوسط سمندری سطح کا درجہ حرارت 20.78 ڈگری  تک پہنچ گیا جو جنوری 2024 کے بعد ریکارڈ پر جنوری کا دوسرا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔

سی 3ایس کی نائب ڈائریکٹر سمانتھا برگس نے کہاجنوری 2025 ایک اور حیران کن مہینہ ہے جس نے استوائی بحرالکاہل میں لا نینا کی عارضی ٹھنڈک کے اثر کے باوجود گزشتہ 2سالوں کے دوران ریکارڈ درجہ حرارت کے تسلسل کو جاری رکھا ۔

رپورٹ کے مطابق آرکٹک سمندری برف کی مقدار جنوری میں اپنے کم ترین سطح پر پہنچ گئی جو اوسط سے 6 فیصد کم تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!