اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے غزہ سے لوگوں کی جبری بے دخلی کی مخالفت کردی

چین نے غزہ سے لوگوں کی جبری بے دخلی کی مخالفت کردی

غزہ شہر کے بے گھر فلسطینی شہری اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے کہا ہے کہ چین کا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ "فلسطینیوں کی فلسطین پر حکمرانی‘‘غزہ کی جنگ کے بعد کی حکمرانی کا بنیادی اصول ہے۔

ترجمان نے یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس بریفنگ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔

امریکہ صدر نے کہا تھا کہ امریکہ غزہ کی پٹی پر قبضہ کرلے گا اور وہاں رہنے والے فلسطینیوں کو اردن اور مصر جیسے ہمسایہ ممالک میں آباد کردیا جائےگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم غزہ میں لوگوں کی جبری بے دخلی کی مخالفت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ متعلقہ فریق غزہ میں جنگ بندی اور تنازع کے بعد کی نظم ونسق کے موقع سے فائدہ اٹھائیں گے تاکہ تنازع فلسطین کو 2 ریاستی حل کی بنیاد پر سیاسی تصفیے کے درست راستے پر واپس لاکر مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کا حصول ممکن بنایا جاسکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!