چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود مختار علاقےمیں ارمچی دیوپھوانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکسٹم افسران ارمچی سے لاہور روانہ ہونے والی پرواز کا بورڈنگ ریکارڈ دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے شہری ہوابازی کے شعبے نے منگل کو ختم ہونے والی 8 روزہ بہار تہوار کی تعطیلات میں ایک کروڑ 82 لاکھ 40 ہزار مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کیں۔اس تعداد میں گزشتہ سال 2024 کے اسی عرصے کی نسبت 2.9 فیصد کا اضافہ ہوا۔
چین کی شہری ہوابازی انتظامیہ کے مطابق چھٹیوں کے دوران تقریباً ایک لاکھ 45 ہزار پروازیں چلائی گئیں۔پروازوں کی وقت کی پابندی کی شرح 96 فیصد رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 3.4 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔
2025 کی چھٹیوں کے دوران بین الاقوامی مسافر پروازوں کی یومیہ تعداد ایک ہزار 888 پر پہنچ گئی جس میں 2024 کے اسی عرصے کی نسبت 24.6 فیصد اضافہ ہوا۔یہ تعداد 2019 میں ریکارڈ کی گئی یومیہ اوسط کا 86.6 فیصد ہے۔
2025 کی بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران مقبول ترین بین الاقوامی روٹس میں چین کو جاپان،تھائی لینڈ،جمہوریہ کوریا،ملائیشیا،سنگاپور اور ویتنام سے منسلک کرنے والے روٹس رہے۔
