اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشنگھائی میں بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران سرحد پار سفر میں...

شنگھائی میں بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران سرحد پار سفر میں اضافہ

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں فرانسیسی جوڑا یویوان گارڈن کی سیر کررہاہے-(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)شنگھائی جنرل سٹیشن آف امیگریشن انسپکشن نے کہا ہے کہ شنگھائی نے 8 روزہ موسم بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران اندرون وبیرون ملک سے تقریباً 10لاکھ 30ہزار مسافر دورے ریکارڈ کئے جوگزشتہ سال کے مقابلے میں 28.9 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

چین کی آزاد ویزا پالیسیوں اور غیر ملکی سیاحوں کی سہولت کے لئے اقدامات کی بدولت زیادہ غیر ملکی مسافروں نے تعطیلات کے دوران چین کا دورہ کیا جو 28 جنوری سے 4 فروری تک جاری رہے  تاکہ وہ نئے چینی سال کے ذائقوں سے لطف اندوز ہوسکیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شنگھائی میں چھٹیوں کے دوران غیر ملکیوں کی جانب سے 59 ہزار اندرون ملک سفر کئے گئے جو 2024 کے بہار تعطیلات کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ ہے۔ ان میں سے 18ہزار بین الاقوامی مسافر ویزا کے بغیر داخل ہوئے جو مجموعی اعدادوشمار کا 30.5 فیصد ہے۔

اس کے علاوہ نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کی رپورٹ کے مطابق تعطیلات کے دوران چین نے ایک کروڑ 43لاکھ 70ہزار سرحد پار سفر ریکارڈ کئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.3 فیصد اضافہ ہے۔ ان میں 9 لاکھ 58 ہزار غیر ملکیوں نے سرحد پار سفر کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 22.9 فیصد اضافہ ہے۔

چین نے 2024 میں اپنی ویزا پالیسیوں میں نرمی جاری رکھی تاکہ وسعت اور لوگوں کے درمیان تبادلے کو فروغ دیا جاسکے اور  زیادہ سے زیادہ غیر ملکی مسافروں اور کاروباری افراد کو ویزا کے بغیر ملک کا دورہ کرنے کی اجازت مل سکے۔ چین کا تازہ ترین اقدام اس کی آزاد ویزہ مختصر قیام کی پالیسی میں توسیع تھی، جس نے اہل غیر ملکی مسافروں کو ویزا کے بغیر 240 گھنٹے تک ملک میں قیام کی اجازت دی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!