منگل, جولائی 29, 2025
تازہ ترینچینی صدر 9ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں...

چینی صدر 9ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

ہاربن میں ایشیائی سرمائی گیمز 2025 کی افتتاحی تقریب میں ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے جس کے مرکزی میڈیا سنٹرنے جمعہ سے باضابطہ طور پر کام شروع کردیا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ 7 فروری کو صوبہ حئی لونگ جیانگ  کے شہر ہاربن میں 9ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو بتایا  ہےکہ شی جن پھنگ  افتتاحی تقریب میں شرکت  کرنےوالےغیر ملکی رہنماؤں کے لیے ایک استقبالیہ عشائیے کی میزبانی بھی کریں گے۔ان میں برونائی کے سلطان حاجی حسن البو لکیہ معیظ الدین وعظ اللہ، کرغزستان کے صدر سدیر جپاروف، پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، تھائی لینڈ کی وزیراعظم پائیٹانگ ٹارن شیناواترا اور جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر وو ون۔ شیک شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!