چین کے صدر شی جن پھنگ کا چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی شمالی تھیٹر کمانڈ کے افسران اور فوجیوں کے ساتھ گروپ فوٹو-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین اور صدر شی جن پھنگ نے فوجی سازوسامان سے متعلق سائنسی تحقیق پر نظر ثانی شدہ قواعد و ضوابط جاری کرنے کے حکم نامے پر دستخط کردیئے ۔
قواعد و ضوابط کوالٹی کنٹرول، لاگت کے انتظام، قبولیت کے طریقہ کار، اعانتی اقدامات اور متعلقہ کام کی حفاظت اور رازداری کے مسائل پرمشتمل ہیں۔
8 ابواب میں 49 مضامین پر مشتمل یہ ضابطے یکم مارچ سے نافذ العمل ہوں گے۔
یہ ضابطے واضح طور پر متعلقہ کام کے لئے ایک وژن کا خاکہ پیش کرتے ہیں جس میں اعلیٰ معیار، کارکردگی، کم لاگت اور پائیدار ترقی شامل ہے۔
دستاویز میں خود انحصاری حاصل کرنے اور سازوسامان سے متعلق سائنسی تحقیق میں قوت پیدا کرنے کی کوششوں کو تیز کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور متعلقہ امور کے لئے جدیدیت پر مبنی نکتہ نظر اور بہتر منصوبہ بندی پر زور دیا گیا ہے۔
اس میں احتساب کے تفصیلی قواعد و ضوابط کے ساتھ بہتر نگرانی اور ضابطے بھی مقرر کئے گئے ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link