منگل, اگست 26, 2025
انٹرنیشنللاس اینجلس کے جنگلات میں آتشزدگی سے املاک اور مالی نقصانات کا...

لاس اینجلس کے جنگلات میں آتشزدگی سے املاک اور مالی نقصانات کا تخمینہ 164 ارب ڈالر

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے علاقے ماندےولے کینیون میں فائر فائٹر پہاڑ کی چوٹی پر لگنے والی آگ کا جائزہ لے رہا ہے-(شِنہوا)

لاس اینجلس(شِنہوا)لاس اینجلس کاؤنٹی میں حال ہی میں جنگلات میں ہونے والی 2 بڑی آتشزدگیوں سے املاک اور مالی نقصانات کا حجم 164 ارب امریکی ڈالر تک ہوسکتا ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس(یو سی ایل اے) کی جاری کردہ رپورٹ سے ظاہر ہوا ہے کہ پالیسیڈز اور ایٹن آتشزدگی سے املاک اور مالی نقصانات کا مجموعی تخمینہ 95 ارب ڈالر سے 164 ارب ڈالر کے درمیان ہے۔ اس میں بیمہ شدہ نقصانات کا تخمینہ 75 ارب ڈالر ہے۔

یو سی ایل اے انڈرسن فورکاسٹ کے ماہرین معیشت ژی یون لی اور ولیم یو کی مرتب کردہ رپورٹ میں 2025 میں کاؤنٹی کی سطح پر جی ڈی پی کو 0.48 فیصد نقصان کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کا تخمینہ تقریباً 4.6 ارب ڈالر ہے۔ متاثرہ علاقوں میں مقامی کاروباروں اور ملازمین کو آمدن کے نقصان کا تخمینہ 29 کروڑ 70 لاکھ ڈالر لگایا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ امریکہ میں سب سے گنجان آباد کاؤنٹی لاس اینجلس کو اپنی تاریخ کی سب سے تباہ کن جنگلی آتشزدگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔جنگلات میں ہونے والی 2 بڑی آتشزدگیوں سے کم از کم 28 افراد ہلاک اور 16 ہزار املاک تباہ ہوئیں۔پالیسیڈز اور ایٹن آتشزدگیوں سے بالترتیب 23 ہزار 700 ایکڑ(95.9 مربع کلومیٹر) اور 14 ہزار ایکڑ(56.7 مربع کلومیٹر) رقبہ جل کر راکھ ہوگیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!