پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین کے شی زانگ میں بہار تعطیلات کے دوران سیاحت میں اضافہ

چین کے شی زانگ میں بہار تعطیلات کے دوران سیاحت میں اضافہ

چین کے جنوب مغربی  خود مختار علاقے شی زانگ کے شہر لہاسا میں رات کے وقت رواں دواں ٹریفک کامنظر-(شِنہوا)

لہاسا(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی خود مختار علاقے شی زانگ میں 28 جنوری سے شروع ہونے والی 8 روزہ بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران سیاحت اور کھپت دونوں میں اضافہ ہوا۔

ثقافت و سیاحت کے علاقائی محکمے کے مطابق اس عرصے کے دوران شی زانگ میں  تقریباً 23لاکھ 80 ہزار سیاح آئے جبکہ تقریباً 1.95 ارب یوآن (تقریباً  27کروڑ 20لاکھ امریکی ڈالر) کے مجموعی سیاحتی اخراجات کو ریکارڈ کیا، جو بالترتیب 16.56 فیصد اور 13.68 فیصد اضافہ ہے۔

چین کی آن لائن ٹریول سروس کمپنی ٹرپ ڈاٹ کام گروپ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق لہاسا کے خوبصورت علاقے پوٹالا پیلس میں تعطیلات کے دوران تقریباً 30 ہزار سیاح آئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 69 فیصد اضافہ ہے۔ شی زانگ میں سیاحوں کے اہم ذرائع شنگھائی، چھنگ دو، بیجنگ اور گوانگ ژو تھے۔

 2024ء میں شی زانگ میں اندرون و بیرون ملک سے تقریباً 6کروڑ 39لاکھ سیاح آئے جو 15.81 فیصد زیادہ ہیں۔ ان کے مجموعی اخراجات 74.5 ارب یوآن رہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 14.5 فیصد کا اضافہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!