اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانکوئٹہ، 90افراد کا بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار، 60کو آمادہ...

کوئٹہ، 90افراد کا بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار، 60کو آمادہ کرلیا گیا، 5گرفتار

کوئٹہ میں متعدد شہریوں نے بچوں کو پولیو بچائو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا جس پر 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق کوئٹہ میں 90افراد نے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے سے انکار کیا ۔انہوں نے بتایا کہ 60انکاری والدین کو آمادہ کر کے بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلوائے گئے ہیں اور 5 افرادکو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں کو پولیو قطرے نہ پلانے والوں کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا جائے گا۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے انہیں ویکسین لازمی پلوائیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!