ہفتہ, جنوری 10, 2026
تازہ ترینکوئی ملک دنیا کی پولیس اور بین الاقوامی جج کے...

کوئی ملک دنیا کی پولیس اور بین الاقوامی جج کے کردار کا دعویٰ نہیں کرسکتا ہے،چین

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کی ایک ترجمان نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو دنیا کی پولیس بننے کا حق ہے نہ ہی وہ بین الاقوامی جج کے کردار کا دعویٰ کر سکتا ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں وینزویلا کی صورتحال کے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ چین مستقل طور پر اس بات کی حمایت کرتا ہے کہ تمام ممالک دیگر قوموں کا یہ حق تسلیم کریں کہ وہ آزادانہ طور پر اپنی ترقی کا راستہ خود منتخب کریں، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد و اصولوں کی پابندی کریں اور خاص طور پر بڑے ممالک کو اس سلسلے میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!