ٹی 20ورلڈ کپ 2026ء میں شرکت کیلئے پاکستانی پس منظر رکھنے والے غیر ملکی کرکٹرز بھارتی ویزے کے حصول میں مشکلات کا شکار ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی 20ورلڈ کپ کھیلنے والی 5 ٹیموں کے بورڈز نے آئی سی سی سے رابطہ کیا تاہم بورڈز کو آئی سی سی سے جواب ملا نہ بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کو کوئی یقین دہانی کرائی ہے۔
واضح رہے کہ یو اے ای، عمان، اٹلی، کینیڈا اور امریکہ کی ٹیموں میں گرین پاسپورٹ ہولڈر یا پاکستانی بیک گرائونڈ رکھنے والے کرکٹرز شامل ہیں جنہیں بھارت کی جانب سے ویزا کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔




