برطانیہ میں فلسطین کا سفارت خانہ کھل گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی سفیر حسام زملوط نے کہا ہے کہ لندن میں فلسطینی سفارتخانے کا کھلنا تاریخی اور یادگار لمحہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ لندن میں سفارتخانہ فلسطینی شناخت، عالمی پہچان اور خودمختاری کی علامت ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ نے ستمبر 2025ء میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا تھا، فلسطینی سفارتخانے کی عمارت پہلے فلسطینی مشن تھی جو اب اپ گریڈ ہو کر سفارتخانہ بن گئی ہے۔




