تنزانیہ کے شہر زنجیبار میں چائنہ ریلوے جیان چانگ انجینئرنگ کمپنی (سی آر جے ای) مشرقی افریقہ لمیٹڈ کے تعمیر کردہ ہوٹل کافضائی منظر-(شِنہوا)
دارالسلام(شِنہوا)تنزانیہ کے زنجیبار کے صدر حسین علی معینی نے انگوجا جزیرے پر کیجنگوانی میں جدید بس سٹیشن تعمیر کرنے پر ایک چینی فرم کی تعریف کی ہے۔
12 جنوری کو زنجیبار انقلاب کی 61 ویں سالگرہ سے قبل سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر بس سٹیشن کی نقاب کشائی کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسین علی معینی نے منصوبے کی تعمیر کے دوران چائنہ ریلوے جیان چانگ انجینئرنگ کمپنی (سی آر جے ای) مشرقی افریقہ لمیٹڈ کی تعمیراتی صلاحیتوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ مکمل ہونے والے منصوبے سے نہ صرف رہائشیوں کے سفری حالات میں نمایاں اضافہ ہوگا بلکہ مقامی معیشت کو بھی فروغ ملے گا، مجموعی سہولت میں بہتری آئے گی اور خطے میں معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔
سی آر جے ای کی زنجیبار برانچ کے منیجر گاؤ یوچھی نے کہا کہ زنجیبار کے بڑے پیمانے پر پہلے جدید بس ٹرمینل سٹیشن میں 3 انتظار گاہیں، 70 سے زیادہ بس پارکنگ مقامات، 128 دکانیں، 4 ہزار مربع میٹر سے زیادہ آؤٹ ڈور فٹ پاتھ اور 12ہزار مربع میٹر سے زیادہ کنکریٹ ڈرائیو ویز شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کنکریٹ ڈرائیو ویز میں دفاتر، بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے لئے کمرے، نجی پارکنگ کے مقامات اور دیگر سہولیات موجود ہیں جو 16ہزار مربع میٹر کے علاقے کا احاطہ کرتی ہیں۔
