چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو میں چائنہ موبائل کے ڈیٹا سینٹر میں عملہ کا رکن آلات کی جانچ پڑتال کررہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز کے مطابق چین 2029 تک قومی اعداد و شمار کے حوالے سے بنیادی سہولیات کے مرکزی ڈھانچہ کومکمل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
سوموار کو قومی ترقی و اصلاحات کمیشن اور دو دیگر اداروں کی جانب سے جاری کئے جانے والے اصولوں کے مطابق یہ اقدام چین کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد ایک یکساں قومی ڈیٹا مارکیٹ قائم کرنا اور ڈیجیٹل معیشت کو ترقی دینا ہے۔
نئے قسم کی بنیادی سہو لیات کے تحت ڈیٹا جمع کرنے، مجموعہ کرنے، منتقلی، پروسیسنگ، گردش، استعمال، آپریشن اور سلامتی کی حمایت کرنے والے قومی اعداد و شمار کی بنیادی سہولیات کی ترقی دنیا بھر میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور انفراسٹرکچر کی تیز ترقی کے تناظر میں کی جا رہی ہے۔
اصولوں کے مطابق چین کے اعداد و شمار کی بنیادی سہولیات کی ترقی ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ ملک 2024 اور2026 کے درمیان قومی اعداد و شمار کی بنیادی سہولیات کا اعلیٰ سطح کا ڈیزائن مکمل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
چین 2027 اور 2028 کے درمیان ا یسی بنیادی سہولیات تعمیر کرے گا جو بڑے پیمانے پر اعداد و شمار کی گردش اور باہمی تعلقات کی حمایت کر یں گی جبکہ ڈیٹا نیٹ ورک اور کمپیوٹنگ پاور کی سہولتوں کو مکمل طور پر مربوط کیا جائے گا۔
اصولوں کے مطابق ملک 5 جی نیٹ ورک کو 5 جی۔اے سطح تک اپ گریڈ کرنے اور 6 جی سے متعلق تحقیق، ترقی اور اختراع کو فروغ دینے کا عزم بھی رکھتا ہے۔
