چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے شہر شی جیا چھوانگ کے ضلع شِنہوا میں ایک تقریب کے دوران 75 سالہ ہان ژیانگ چھاؤ (دائیں سے دوسری) بطور ماڈل فن کا مظاہرہ کررہی ہیں- (شِنہوا)
شنگھائی(شِنہوا)شنگھائی میں انہوا روڈ پر واقع عوامی خدمات کے ایک مرکز میں دماغی کمزوریوں سے متاثر بزرگوں کو مرکز کے کیفے، فائن آرٹ اور ورچوئل رئیلٹی سیکشنز میں پرسکون ماحول کا تجربہ کرنے کے لئے مدعو کیا جاتا ہے جہاں وہ رقص، موسیقی اور اروما تھراپی میں مشغول ہوتے ہیں۔
گزشتہ سال جنوری میں افتتاح کے بعد سے شہر کے ضلع چانگ ننگ میں "فرینڈلی بلیو سٹیزن سنٹر” نے 300 سے زائد تقریبات کا آغاز کیا اور 2ہزار سے زائد افراد کی خدمت کی ہے، جس سے لاکھوں بزرگ شہریوں کی گھر پر دماغی کمزوری کی دیکھ بھال کی جدید خدمات میں پیشرفت ہوئی ہے۔
بزرگوں کی دیکھ بھال کے شنگھائی جنمی مرکز کے بانی گو چن لنگ جو مرکز کے بڑے شرکاء میں سے ایک ہیں، کے مطابق دیکھ بھال کےمراکز نے بزرگوں کی صحت میں قابل ذکر پیشرفت کی ہے۔
گوچن لنگ نے کہا کہ اگرچہ دماغی کمزوریوں کا کورس ناقابل تلافی ہے لیکن عمر رسیدہ افراد جو اپنی دیکھ بھال سے قاصر ہیں، وہ دماغ کی مسلسل تحریک کے ذریعے اپنی روزمرہ کی صلاحیتوں میں سے کچھ کو دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں جس سے خاندان کی دیکھ بھال کرنے والوں کو بہت مدد ملتی ہے۔
اپنی فعالیت کے تقریباً ایک سال کے دوران مرکز نے دماغی کمزوریوں کے حامل بزرگوں کے لئے ایک دوستانہ شہری ضلع کو بھی آگے بڑھایا ہے۔
چانگ ننگ ڈسٹرکٹ کے سول افیئرز بیورو کے ڈائریکٹر شین شین نے کہا کہ سروسز سنٹر کوئی الگ تھلگ مقام نہیں ہے۔ یہ محلے میں کیفے، دکانوں اور بینکوں سے منسلک ہے جو ان بزرگوں کے لئے دیکھ بھال اور آسان خدمات فراہم کرنے کے عوامی مقصد میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔
چین کی عمر رسیدہ آبادی کے پس منظر میں چانگ ننگ ڈسٹرکٹ کی مقامی نگہداشت کی خدمات ملک کے دماغی کمزوریوں اور خاص طور پر متعلقہ صحت کے مسائل کے بعد کے مرحلے – ڈیمنشیا کے خلاف فعال ردعمل کی علامت ہیں۔
دماغ میں پیتھولوجیکل تبدیلی کو ڈیمنشیا میں تبدیل ہونے میں تقریبا 20 سے 30 سال لگتے ہیں۔ ڈیمنشیا کی علامات کی موجودگی سے پہلے کا مرحلہ ہلکی ذہنی کمزوری ہے۔ پیکنگ یونین میڈیکل کالج ہسپتال (پی یو ایم سی ایچ) کے جیریاٹرک ڈیپارٹمنٹ کے ایک ڈاکٹر کانگ نے کہا کہ اگر لوگوں کی اس مرحلے پر تشخیص ہو جاتی ہے اور انہیں جلد ہی مدد مل جاتی ہے تو امید ہے کہ وہ ڈیمنشیا کے آغاز میں تاخیر کر سکتے ہیں اور ان کی متوقع عمر بہتر ہوسکتی ہے۔
2024 میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں الزائمر اور دیگر اقسام کے ڈیمنشیا میں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
انسداد ڈیمنشیا جنگ کو جاری رکھنے کے لئے چینی حکام نے حال ہی میں 2024-2030 کی مدت کے دوران اس کام کے لئے ایک قومی لائحہ عمل جاری کیا ہے۔
منصوبے کے مطابق 2030 تک ڈیمنشیا میں مبتلا بزرگوں کے لئے مخصوص نگہداشت یونٹ 100 سے زیادہ بستروں اور مناسب خدمات کی صلاحیتوں کے ساتھ بزرگوں کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کا 50 فیصد حصہ ہوں گے اور ڈیڑھ کروڑ افراد کو ڈیمنشیا کی دیکھ بھال کے لئے تربیت دی جائے گی۔
