برونائی کے دارالحکومت بندر سری بیگاوان میں ایک تقریب کے دوران چینی سفیر شیاؤ جیانگ یو (دائیں سامنے) برونائی کے مہمان کے ساتھ گریٹ وال موٹرز کی ایک نئی توانائی ایس یو وی کی نقاب کشائی کررہے ہیں-(شِنہوا)
بندر سری بیگاوان(شِنہوا)چین کی معروف کارساز کمپنی گریٹ وال موٹرز نے برونائی میں اپنی نئی توانائی ایس یو وی متعارف کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا جس کا مقامی منڈی کی جانب سے پرتپاک خیر مقدم کیا گیا ہے۔
برونائی کے دارالحکومت بندر سری بیگاوان میں نئے جی ڈبلیو ایم تجرباتی مرکز میں تقریباً 200 مہمانوں اور مقامی صارفین نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں برونائی میں چین کے سفیر شیاؤ جیانگ یو اور برونائی کے مہمانوں نے نئی کار کی نقاب کشائی کی۔
برونائی کے معروف آٹوموٹو ڈیلر برجایا ایس ڈی این،بی ایچ ڈی کے منیجنگ ڈائریکٹر پینگیران اروان عبدالرحمان نے کہا کہ جی ڈبلیو ایم ٹینک 500 متعارف کرانا برونائی میں بہترین چینی آٹوموٹو جدت لانے کے لئے کمپنی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
چینی آٹوموٹو برانڈز حالیہ برسوں میں برونائی کی مارکیٹ میں تیزی سے مقبول ہوئے ہیں۔ گریٹ وال موٹرز کے ریجنل مارکیٹنگ ڈائریکٹر ژاؤ مینگ کے مطابق 2021 میں باضابطہ طور پر مارکیٹ میں آنے کے بعد سے گریٹ وال موٹرز نے مختلف ماڈلز کی تقریباً 1000 گاڑیاں فروخت کی ہیں اوراس کی فروخت میں تیزی سے اضافہ دکھایا گیا ہے۔
برونائی ایک جنوب مشرقی ایشیائی ملک ہے جس کی آبادی 3 لاکھ 40ہزار ہے۔ 2023 تک برونائی میں 3لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ گاڑیاں تھیں۔ ایس یو وی، پک اپ ٹرک اور آف روڈ گاڑیاں مقامی مارکیٹ میں بہت مقبول ہیں۔
