چین کے جنوب مغربی علاقے چھونگ چھنگ کے گویوآن بندرگاہ کا فضائی منظر-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز(جی اے سی) نے ملک کے مغربی علاقوں میں بڑے پیمانے پر ترقی آگے بڑھانے کے لئے 15 اقدامات متعارف کرادیئے۔ان اقدامات میں خاص طور پر وسعت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
ان اقدامات میں ضرورت والے اہل علاقوں میں بندرگاہیں کھولنے یا ان میں وسعت کے لئے تعاون اور دریا سے سمندر اور ریل سے سمندر کے ذریعے نقل و حمل میں سہولت کے لئے مزید اقدامات کی تلاش شامل ہے۔
اس کے علاوہ جی اے سی ملک کے مغربی علاقوں سے خصوصی زرعی مصنوعات کی برآمد کو فروغ دیتے ہوئے چھنگ دو،کونمنگ، شی آن اورارمچی جیسے شہروں میں بین الاقوامی ہوابازی مراکز کی تعمیر میں معاونت کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
چین ملک اور باہر کی دنیا کے لئے زبردست وسعت اور اس وسعت میں توسیع کے ذریعے اپنے مغربی علاقوں کی ترقی کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔
جی اے سی کے اعدادوشمار کے مطابق چین کے مغربی علاقوں سے مجموعی درآمدات اور برآمدات میں 2020 میں 29.6 کھرب یوآن(تقریباً 412 ارب امریکی ڈالر) سے اضافہ ہو کر 2023 میں 37.4 کھرب یوآن ہوگئیں، جو سالانہ 8.5 فیصد اوسط ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔
