اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستان190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ پھر مؤخر،13 جنوری کو سنایا جائے...

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ پھر مؤخر،13 جنوری کو سنایا جائے گا

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج دوسری مرتبہ  مؤخر ہوگیا،اب فیصلہ جنوری کو سنایا جائے گا۔

عدالتی عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو آگاہ کر دیا ،وکیل پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری کا کہنا ہےکہ کورٹ سٹاف نے بتایا ہے کہ فیصلہ آج نہیں سنایا جائے گا،عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصرجاویدرانا آج رخصت پر ہیں۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا، پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کرکے 6 جنوری مقرر کی تھی، اب کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ 13 جنوری مقرر کی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!