ہفتہ, دسمبر 6, 2025
تازہ ترینچین کی امریکہ کو تائیوان کا انتہائی حساس معاملہ واضح طور...

چین کی امریکہ کو تائیوان کا انتہائی حساس معاملہ واضح طور پر سمجھنے کی تاکید

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ تائیوان کے مواملے کی انتہائی حساس نوعیت کو واضح طور پر سمجھے اور امریکی  رہنماؤں  کی طرف سے کئے جانے والے وعدوں پر پوری طرح عملدرآمد کرے۔

لین نے یہ بات اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں اس سوال کے جواب میں کہی جب ان سے پوچھا گیا کہ تائیوانی رہنما لائی چھنگ-تے نے حال ہی میں نیو یارک ٹائمز ڈیل بک سمٹ میں پہلےسے ریکارڈ شدہ ویڈیو کے ذریعے شرکت کی ہے اور آبنائے تائیوان کی صورتحال پر غیر ذمہ دارانہ بیانات دئیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں مخصوص میڈیا اداروں نے  تائیوان کے رہنماؤں کو تائیوان کی آزادی کے متعلق  جھوٹےعلیحدگی پسند بیانات  پھیلانے کے لئے  پلیٹ فارم فراہم کر رکھا ہے، جو ایک چین کے اصول اور چین-امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس سے علیحدگی پسند قوتوں کو انتہائی غلط  پیغام جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین سختی سے اس کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ لائی کے متعلقہ بیانات اور اقدامات نے ایک مرتبہ پھر  تائیوان کی آزادی کی حمایت کرنے اور اس کے ساتھ ساتھ امریکہ پر انحصار کرکے آزادی حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کے طور پر ان کی فطرت کا پردہ چاک کیا ہے۔ یہ بات ایک مرتبہ پھر ثابت کرتی ہے کہ وہ امن تباہ کرنے والے اور مسائل پیدا کرنے والے شخص ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لائی جو بھی کہیں یا کریں یہ بے سود کوششیں ہیں جو ناکام ہوں گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!