چھنگ دو(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو کے دو جیانگ یان میں دوستانہ ملاقاتیں کیں۔
وہاں پہنچنے پر میکرون اور ان کی اہلیہ بریگیٹ میکرون کا صدر شی اور ان کی اہلیہ پینگ لی یوآن نے پر تپاک استقبال کیا۔سیچھوان، جسےزرخیزی کی زمین کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، میں ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے شی نے گزشتہ سال میکرون کے دعوت پر ہاؤٹس-پیرینیے ڈیپارٹمنٹ کے دورے کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ میکرون کا یہ دورہ ان کی چین کے بارے میں سمجھ کو مزید گہرا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
صدر شی نے کہا کہ دو جیانگ یان کا آبپاشی کا نظام دنیا کا واحد قدیم آبپاشی منصوبہ ہے جو آج بھی فعال ہے اور یہ انسانیت اور قدرت کے درمیان پر امن بقائے باہمی کی ابتدائی کامیاب مثالوں میں سے بھی ایک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کےتعمیراتی عمل سے چینی قوم کی طرف سے مسلسل خود کو بہتر بنانے کے جذبے، دلیری سے مشکلات کا سامنا کرنے اور مضبوطی سے آگے بڑھنے کے حوصلے کی عکاسی ہوتی ہے۔




