ہفتہ, دسمبر 6, 2025
انٹرٹینمنٹایکس پر میرے فالورز کیوں کم ہوئے، انوپم کھیر کا ایلون مسک...

ایکس پر میرے فالورز کیوں کم ہوئے، انوپم کھیر کا ایلون مسک سے سوال

بالی ووڈ کے سینئر اور ورسٹائل اداکار معروف ولن انوپم کھیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(ٹوئٹر)کے مالک سے سوال کیا ہے کہ میرے فالورز کیوں کم ہوئے ہیں، انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 15 دنوں میں ایکس پر ان کے 9 لاکھ سے زائد فالوورز کم ہو چکے ہیں۔

انوپم کھیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرایک پوسٹ میں ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا ہ میرے گزشتہ 15 دنوں میں 9 لاکھ فالوورز کم ہو چکے ہیں کیا آپکو یا آپکی ٹیم کو اچانک کمی کی وجہ معلوم ہے، انہوں نے اپنی بات کی وضاحت میں مزید لکھا کہ یہ میرا مشاہدہ ہے، کوئی شکایت نہیں ہے تاہم ایلون مسک یا انکی ٹیم میں سے کسی نے ابھی تک انوپم کھیر کی بات کا جواب نہیں دیا۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی اداکار کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ آپکے فالوورز کی تعداد میں کمی پلیٹ فارم پر مسک کے بوٹ اکائونٹس کی مسلسل معطلی کی وجہ سے ہوئی ہے، ایک صارف نے مذاق میں یہ بھی لکھا کہ ایلون ایکس کا مالک ہے ملازم نہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!