ہفتہ, دسمبر 6, 2025
پاکستانسیکیورٹی تعاون معاملات پر رابطے میں ہے، طارق فضل چودھری

سیکیورٹی تعاون معاملات پر رابطے میں ہے، طارق فضل چودھری

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان کیساتھ تجارت کے خواہاں، بارڈر مینجمنٹ، سیکیورٹی تعاون معاملات پر رابطے میں ہے، غیر قانونی مقیم افغانیوں کو رہنے کی اجازت نہیں، قانونی سفری دستاویزات کیساتھ افغان شہری پاکستان آسکتے ہیں۔

جمعہ کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

وقفہ سوالات کے دوران وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے ارکان کو بتایا کہ پاکستان نے افغان طالبان کو بارہا سرحد پار سے دہشت گردی کے واقعات روکنے کا مطالبہ کیا ہے، دوحہ اور استنبول میں ہونیوالے مذاکرات میں بھی پاکستان کا یہی موقف رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کیساتھ تجارت کے فروغ کا خواہاں ہے، افغان حکام کیساتھ بارڈر مینجمنٹ اور سیکیورٹی تعاون کے حوالے سے مسلسل رابطے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افغانیوں کو ملک میں رہنے کی اجازت نہیں دیں گے تاہم افغان شہری قانونی سفری دستاویزات کے ذریعے پاکستان آ سکتے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!