ہفتہ, دسمبر 6, 2025
تازہ ترینٹینس سٹار کوکو گوف لگاتار تیسرے برس سب سے زیادہ کمانے والی...

ٹینس سٹار کوکو گوف لگاتار تیسرے برس سب سے زیادہ کمانے والی ویمن ایتھلیٹ قرار

انٹرنیشنل ویمن ٹینس سٹار کوکو گوف کمائی میں دیگر ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے لگاتار تیسرے برس سب سے زیادہ کمانے والی ویمن ایتھلیٹ قرار پائی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویمن پلیئرز 2025 میں زیادہ کمانے والی ایتھلیٹس کی تفصیلات کے مطابق ٹینس سٹار کوکو گوف رواں برس سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ قرار پائی ہیں، انہوں نے رواں سال 31 ملین امریکی ڈالر کمائے،8 ملین ڈالر پرائز منی جبکہ 23 ملین ڈالر سپانسر شپ اور دیگر معاہدوں سے ملے۔

میڈیا کے مطابق ٹینس سٹار ارینا سبالنکا نے رواں سال 30 ملین ڈالر کمائے، انکو 15 ملین ڈالر پرائز منی جبکہ باقی معاہدوں سے ملے۔

اسی طرح ومبلڈن چیمپئن ایگا شویٹک نے 23.1 ملین ڈالر کمائے انہوں نے 10.1 ملین ڈالرز پرائز منی اور 13 ملین ڈالرز معاہدوں سے کمائے۔

اب تک صرف 4 ویمن ایتھلیٹس سال میں 30 ملین ڈالرز کما چکی ہیں جس میں کوکو گوف، ارینا سبالنکا، نومی اوساکا اور سرینا ولیمز شامل ہیں، اسی طرح سب سے زیادہ کمانے والی 15 ایتھلیٹس میں 10 ٹینس پلئیر شامل ہیں جبکہ 10 زیادہ کمانے والی ایتھلیٹس میں 7 ڈبلیو ٹی اے پلئیرز ہیں، فری سٹائل اسکائیر ایلین گو نے 23 ملین ڈالرز کمائے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!