ہفتہ, دسمبر 6, 2025
تازہ ترینبیجنگ ایکویٹی ٹریڈنگ سنٹر کی فہرست میں شامل ایس ایم ایز کی...

بیجنگ ایکویٹی ٹریڈنگ سنٹر کی فہرست میں شامل ایس ایم ایز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ میونسپل بیورو آف اکانومی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اعلان کیا ہے کہ نومبر کے آخر تک بیجنگ ایکویٹی ٹریڈنگ سنٹر کی فہرست میں شامل کمپنیوں کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

 بیجنگ ایکویٹی ٹریڈنگ سنٹر چین کے دارالحکومت میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) کے لئے ایک مخصوص بورڈ ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نت نئی اور جدید مصنوعات تیار کرنے والے اداروں کو فہرست میں شامل کرتا ہے۔

ان کمپنیوں میں سے 221 کو جدید و تخلیقی ایس ایم ایز کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ 541 کو مہارت یافتہ اور جدید چھوٹے و درمیانے کاروبار قرار دیا گیا ہے جبکہ 187 کو ’’لٹل جیانٹ‘ کاروبار  کا درجہ دیا گیا ہے۔

یہ درجہ بندی اعلیٰ معیار کے چھوٹے و درمیانے کاروبار کے لئے مخصوص ہے جو بلند ترقی کی صلاحیت، جدید ٹیکنالوجی اور مارکیٹ میں مضبوط مسابقتی برتری رکھتے ہیں۔

یہ بورڈ اگست 2023 میں 50 کمپنیوں کے ابتدائی گروپ کے ساتھ شروع کیا گیا تھا اور بیجنگ کی ایکویٹی مارکیٹ کا ایک خاص حصہ ہے، جسے خاص طور پر ٹیکنالوجی پر مبنی اور جدید ایس ایم ایز کی حمایت کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

فہرست میں شامل کمپنیوں کے تقریباً 90 فیصد ادارے جدید شعبوں میں کام کرتے ہیں، جن میں نیکسٹ جنریشن کی انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، جدید پیداوار اور نئی توانائی شامل ہے۔

 بیجنگ ایکویٹی ٹریڈنگ سنٹر کے مطابق اب تک بورڈ میں شامل کمپنیوں نے 40 ارب یوآن (تقریباً 5.66 ارب امریکی ڈالر) سے زائد کی ایکویٹی فنانسنگ حاصل کی ہے جو فنڈنگ کے لحاظ سے ملکی سطح پر سب سے زیادہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!