اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا آئس اینڈ سنو سیاحت کے لئے مزید سہولیات مہیا کر...

چین کا آئس اینڈ سنو سیاحت کے لئے مزید سہولیات مہیا کر نے کا اعلان

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں 26 ویں ہاربن آئس۔سنو ورلڈ کی تعمیر کے لئے برف کے ٹکڑوں پر کام ہو رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز نے ملک کے شمال مشرقی خطے میں آئس اینڈ سنو سیاحت میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ سے متعلق منصوبوں کا اعلان کردیا ہے۔

قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے جمعرات کو جاری کردہ لائحہ عمل کے مطابق غیرملکی سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے صدرمقام ہاربن سے ٹرانزٹ کرنے والے غیر ملکیوں کی ویزا فری مدت 72 گھنٹے سے بڑھا کر 144 گھنٹے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس لائحہ عمل میں کہا گیا ہے کہ چین شمال مشرقی خطے کے دیگر علاقوں کی ویزا سے مستثنیٰ ٹرانزٹ پالیسیی ہاربن کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے کام کرے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ بیجنگ- تھیان جن ۔ ہیبے خطے، دریائے یانگسی طاس ، گوانگ ڈونگ- ہانگ کانگ- مکاؤ عظیم تر خلیجی علاقہ اور چین کے دیگر مقامات سے سیاحوں کو شمال مشرق میں موسم سرما سے لطف اندوز ہونے کے لیے فعال طریقے سے راغب کرنے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔

منصوبے کے تحت آئس اینڈ سنو سیاحت کے فروغ سے متعلق اقدامات میں علاقوں کی معاونت شامل ہے جس میں خصوصی مقامی تعطیلات کا بھی ذکر  ہے۔

منصوبے میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاحتی پلیٹ فارمز کے ساتھ تعاون کو مستحکم کیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!