اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین عالمی سطح پر غربت کے خلاف متحرک کردار ادا کر رہا...

چین عالمی سطح پر غربت کے خلاف متحرک کردار ادا کر رہا ہے

فجی کے نائیتاسری میں سیروویا ویٹی کابوکابو (سامنے) اور ان کے گروپ کی دیگر خواتین ارکان مشروم کی کاشت کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) غربت کا خاتمہ قدیم زمانے سے ہی انسانیت کے لئے ایک بڑا چیلنج رہا ہے۔ آج بھی دنیا میں ایک ارب سے زائد افراد انتہائی غربت کی زندگی بسر کررہے ہیں۔ چین نے انتہائی غربت کے خلاف عالمی جنگ میں ایک ایسی مثال قائم کی ہے جو بہتر زندگی کی خواہش رکھنے والے تمام لوگوں کے لیے امید ہے۔

چین 1.4 ارب کی آبادی  کا حامل دنیا کا سب سے بڑا ترقی پذیر ملک ہے جس نے 80 کروڑ افراد کو غربت سے باہر نکالا ہے۔ اس نے پائیدار ترقی سے متعلق اقوام متحدہ کے ایجنڈا 2030 میں شامل غربت میں کمی کے ہدف کو بھی مقررہ وقت سے قبل ہی پورا کرلیا۔

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے چین کی کامیابی کو "تاریخ کی سب سے بڑی انسداد غربت کامیابی” قرار دیا۔

چین کی غربت میں کمی کی حکمت عملی تیزی سے اقتصادی ترقی کو فلاح و بہبود میں ٹھوس بہتری سے جوڑتی ہے جس کا مرکزی محور ’’ ہدف  پر مبنی غربت کا خاتمہ‘‘ ہے۔

مقامی حالات کے تحت حل تیار کرکے یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ غربت میں کمی کے اقدامات برادریوں کی مخصوص ضروریات کو پورا کریں۔

اس نکتہ نگاہ سے نہ صرف ملک کے کچھ انتہائی غریب علاقوں میں تبدیلی آئی بلکہ اسی طرح کے چیلنجز سے نبردآزما دیگر ممالک کو بھی مفید ترغیب ملی۔

اس کی ایک مثال جنکاؤ ٹیکنالوجی متعارف کرانا ہے جس نے روانڈا جیسے ممالک کو تبدیل کیا۔جنکاؤ ٹیکنالوجی گھاس کا استعمال کرتے ہوئے مشروم کی کاشت کے لئے ایک پائیدار طریقہ کار ہے۔ یہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے عملی اور قابل رسائی حل فراہم کرنے میں چینی صلاحیت کی مثال ہے۔

روانڈا میں جنکاؤ ٹیکنالوجی نے دیہی کاشتکاروں کو کم سے کم وسائل کے ساتھ مشروم کی کاشت کے قابل بنا کر بااختیار بنایا ہے۔ اس سے نہ صرف متعدد گھرانوں کو آمدنی کے کئی ذرائع ملے بلکہ غذائی تحفظ اور ماحولیاتی استحکام میں بھی مدد ملی ہے۔

افریقہ بھر میں جنکاؤ کو 40 سے زیادہ ممالک میں اپنایا گیا ہے  جس سے غذائی تحفظ میں بہتری آئی ہے اور پائیدار کاشتکاری کے طریقے فروغ پائے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!