چائنہ کوسٹ گارڈ کا ہوانگ یان ڈاؤ کے اطراف گشت۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ فلپائن خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزیوں کو فوری طور پر بند کرے اور قانونی حقوق و مفادات کے دفاع سے متعلق چین کے پختہ عزم کو چیلنج نہ کرے۔
ترجمان لین نے یہ بات فلپائن کے دعوے سے متعلق میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔ فلپائن نے دعویٰ کیا تھا کہ چائنہ کوسٹ گارڈ نےایک فلپائنی بحری جہاز پر واٹر کینن فائر کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہوانگ یان ڈاؤ ہمیشہ سے چینی علاقہ رہا ہے، فلپائن نے کوسٹ گارڈ اور سرکاری بحری جہاز بھیجے اور ہوانگ یان ڈاؤ کے اطراف چینی علاقائی سمندر میں دراندازی کی کوشش کی۔
لین نے کہا کہ اس کے ردعمل میں چین نے قانون کے مطابق اپنی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کئے جو جائز، قانونی، پیشہ ورانہ اور تحمل پر مبنی تھے۔
