اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینمیراتھن کے شوق میں اضافے سے چین کی عوامی صحت،کھپت میں اضافہ

میراتھن کے شوق میں اضافے سے چین کی عوامی صحت،کھپت میں اضافہ

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں شنگھائی میراتھن 2024 ریس میں شرکا دوڑ رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) درجہ حرارت کم ہو رہا ہے تاہم میراتھن کا جوش و جزبہ بدستور بلند ہے۔محض 2 سے 3 نومبر تک چین بھر میں 30 سے زائد میراتھن منعقد ہوئیں جن میں اعداد و شما رکے مطابق تقریباً 4 لاکھ افراد شریک ہوئے۔

میراتھن کے شوق میں چینی سوشل میڈیا پر بھی اضافہ ہوا جس میں نہ صرف دوڑنے کے مقابلوں بلکہ کھیلوں کے ملبوسات، سامان، رہائش، تربیتی معمولات، غذائی مشوروں اور پر فضا راستوں کے حوالے سے بھی گرما گرم گفتگو شروع ہو چکی ہے۔

چین میں میراتھن کے نظریے کو قریب سے دیکھنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی شہریوں میں جسمانی سرگرمی اور ذاتی تفریح پر توجہ میں اضافہ ہو رہا ہے۔میراتھن میں شرکت میں اضافے سے وسیع صنعتوں کو بھی ترقی ملی ہے جس سے خاطر خواہ معاشی اثر پیدا ہوا۔

چائنیز اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ چائنہ روڈ رننگ ریسز بلیو بک کے مطابق 2023 میں پورے ملک میں مجموعی طور پر 622 میراتھن اور ہاف میراتھن منعقد ہوئیں جس میں روزانہ تقریباً دو ریسوں کی اوسط سے مقابلے ہوئے۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ میراتھن کا انعقاد اب گوانگ ژو،چھنگ دو اور ووہان جیسے بڑے شہروں تک محدود نہیں ہے۔تیسرے اور چوتھے درجے کے شہروں کے ساتھ ساتھ اب چند لاکھ آبادی کی حامل کاؤنٹیز میں بھی مختلف پیمانوں پر ایونٹس کا انعقاد شروع ہو چکا ہے۔

چین میں میراتھن اب (42.195 کلومیٹر) کی فل میراتھن اور (21.0975 کلومیٹر) ہاف میراتھن اور فیملی رنز میں تقسیم ہو چکی ہیں۔یہ ایونٹس صرف تجربہ کار کھلاڑیوں کے لئے خاص نہیں ہیں بلکہ اب ان میں اعلیٰ پائے کی تربیت کے بغیر عام شوقین افراد بھی شریک ہو سکتے ہیں۔

بیجنگ میراتھن ایسوسی ایشن کے صدر ژاؤ فیو منگ نے کہا کہ عوام اب صحت پر زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہوئے کھیلوں کے ایونٹس میں شرکت کی زیادہ خواہشمند ہے۔اپنے مضبوط سماجی اور میل ملاپ کے پہلوئوں کے ساتھ میراتھن دوڑ وسیع رابطے کے اثرات پیدا کرکے قومی صحت مندی کی مہم آگے بڑھا سکتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!