ہیڈ لائن:
شِنہوا نیوز | چین یورپ مال بردار ٹرین سروس نے "ایک لاکھ سفر ” کا سنگ میل عبور کر لیا
جھلکیاں:
چین یورپ مال بردار ٹرین منگل کی صبح جرمنی کے شہر ڈوئسبرگ پہنچ گئی ہے۔ ٹرین کے ایک لاکھ سفر مکمل ہونے کو ریل رابطوں کے حوالے سے تاریخی سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ آئیے اس حوالے سے تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
تفصیلی خبر:
چین یورپ مال بردار ٹرین نے اپنے ایک لاکھ سفر مکمل کر لئے ہیں۔ ٹرین منگل کی صبح جرمنی کے شہرڈوئسبرگ پہنچی ہے۔ اس طرح چین اور یورپ کے درمیان چلنے والی اس مال بردار ٹرین سروس نے ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
سٹینٖڈ اپ (انگریزی): ژؤ سانگ، نمائندہ شِنہوا
یہ شِنہوا نیوز ہے۔
چین یورپ مال بردار ٹرین اپنا ایک لاکھ واں سفر مکمل کرتے ہوئے منگل کی صبح جرمنی کے شہر ڈوئسبرگ پہنچ گئی ہے۔ اس طرح اس ریلوے لنک نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا ہے۔یہ ٹرین چین کے شہر چھونگ چھنگ سے روانہ ہوئی تھی۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر10 منٹ پر ٹرین نے ڈوئسبرگ کے ٹرمینل پر سٹاپ کیا۔ ٹرین برقی آلات، صنعتی پرزوں اور گھریلو اشیا سے لدی ہوئی تھی۔ ٹرین پر لایا گیا یہ سامان تیزرفتاری سے اتار کر یورپ کے مختلف علاقوں کو بھیج دیا گیا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link