کمبوڈیا کے سیم ریپ انگ کور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چینی فنکار چین-کمبوڈیا ثقافتی راہداری کی افتتاحی تقریب کے دوران فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں-(شِنہوا)
نوم پنہ(شِنہوا) 2024 کے پہلے 10 ماہ کے دوران کمبوڈیا آنے والے چینی سیاحوں کی تعداد میں 52.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
کمبوڈیا کی وزارت سیاحت کی رپورٹ کے مطابق اس سال جنوری سے اکتوبر تک مجموعی طور پر 6 لاکھ 91 ہزار 736 چینی سیاح آئے جن کی تعداد گزشتہ سال4 لاکھ 53 ہزار 562 تھی۔
پہلے 10 ماہ کے دوران چینی سیاحوں کی تعداد کمبوڈیا آنے والے کُل 53 لاکھ 70 ہزار بین الاقوامی سیاحوں کا 12.9 فیصد ہے۔
کمبوڈیا کے وزیر سیاحت ہوت ہاک نے کہا کہ چینی سیاحوں میں اضافہ نہ صرف سیاحت کے شعبے کے فروغ بلکہ دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے کا بھی ایک اہم موقع ہے۔
وزارت سیاحت کے مطابق 2023 میں 54 لاکھ 50 ہزار بین الاقوامی سیاح کمبوڈیا آئے جس سے 3 ارب 8 کروڑ کی مجموعی آمدن حاصل ہوئی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link