اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں زمین دھنسنے سے 13 مزدور لاپتہ

چین میں زمین دھنسنے سے 13 مزدور لاپتہ

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں ریلوے کے زیرتعمیر مقام پر زمین کے دھنسنے کا منظر- (شِنہوا)

شین ژین(شِنہوا)چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شین ژین میں ریلوے کے زیر تعمیر مقام پر اچانک زمین دھنسنے سے 13 مزدور لاپتہ ہوگئے۔

ہنگامی امداد کے ضلعی ادارے کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی رات تقریباً 11 بجے شہر کے باؤ آن ضلع میں شین زین-جیانگ من ریلوے کے ایک زیر تعمیر حصے کے مقام پر پیش آیا۔

واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں  شروع کر دی گئی ہیں۔

جائے حادثہ سے ملحقہ علاقے سے لوگوں کو نکال لیاگیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!