بدھ, نومبر 5, 2025
تازہ ترینشنگھائی میں چین کی 8 ویں بین الاقوامی درآمدی نمائش کا آغاز

شنگھائی میں چین کی 8 ویں بین الاقوامی درآمدی نمائش کا آغاز

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں چین کی 8 ویں بین الاقوامی درآمدات نمائش(سی آئی آئی ای) اور ہونگ چھیاؤ بین الاقوامی اقتصادی فورم کی افتتاحی تقریب کا منظر(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)چین کی بین الاقوامی درآمدای نمائش (سی آئی آئی ای) کا تازہ ترین ایڈیشن شنگھائی میں شروع ہوگیا۔

چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے 8 ویں سی آئی آئی ای اور ہونگ چھیاؤ بین الاقوامی اقتصادی فورم کی افتتاحی تقریب سے کلیدی خطاب کیا۔

لی چھیانگ نے کہا کہ مساوات اور باہمی مفاد کے اصولوں پر قائم رہنا اور جائز مشترکہ مفادات کی بنیاد کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی انصاف و برابری کے تحفظ پر زور دیا۔

لی چھیانگ نے کہا کہ چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی شعبوں میں گلوبل گورننس انیشی ایٹو کے نفاذ کو فروغ دینے اور ڈبلیو ٹی او پر مبنی کثیرجہتی تجارتی نظام کو بہتر بنانے کے لئے تیار ہے۔

چینی وزیراعظم نے کہا کہ چین اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھائے گا اور عالمی اقتصادی نمو میں نئی اور نمایاں شراکت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین اعلیٰ معیار کی وسعت کی پالیسی پر پرعزم انداز میں عمل جاری رکھے گا، ادارہ جاتی کھلے پن کو وسعت دے گا اور خدمات کے شعبے کو مزید کھولنے کے لئے آزمائشی پروگراموں کو فروغ دے گا۔

"نیا دور، مشترکہ مستقبل” کے عنوان کے ساتھ 8 ویں سی آئی آئی ای میں اب تک تاریخ کی سب سے بڑی نمائش گاہ اور ریکارڈ تعداد میں نمائش کنندگان شامل ہیں۔ نمائش میں 155 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں سے 4 ہزار 108 غیر ملکی نمائش کنندگان شریک ہیں جبکہ نمائش کا مجموعی رقبہ 4 لاکھ 30 ہزار مربع میٹر سے تجاوز کر گیا ہے۔

یہ نمائش 5 سے 10 نومبر تک جاری رہے گی جس میں 461 نئی مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور خدمات متعارف کرائی جائیں گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں