بدھ, نومبر 5, 2025
تازہ ترینحالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اچھی کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں کو صلہ مل...

حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اچھی کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں کو صلہ مل گیا

پاکستانی کھلاڑیوں کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ مل گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ حالیہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں  بابر اعظم، صائم ایوب، سلمان آغا اور شاہین آفریدی کی ترقی ہوئی ہے جبکہ ابرار احمد کی پوزیشن برقرار ہے۔

ابرار احمد بولنگ کی فہرست میں آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں اور واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں جو ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔

شاہین آفریدی تین درجے ترقی سے تیرہویں پوزیشن پر آگئے جبکہ سفیان مقیم چار درجے تنزلی سے چوبیسویں پوزیشن پر چلے گئے۔ محمد نواز ایک درجہ ترقی سے بتیسویں نمبر پر آگئے۔

بلے بازوں کی فہرست میں صاحبزادہ فرحان کی گیارہویں پوزیشن برقرار ہے۔

بابر اعظم نو درجے ترقی سے تیسویں، صائم ایوب دس درجے ترقی سے انتالیسویں پوزیشن پر آگئے جبکہ محمد رضوان دو درجے تنزلی سے بیالیسویں نمبر پر چلے گئے۔

سلمان آغا دس درجے ترقی سے چونویں نمبر پر آگئے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں